اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

خاموش رہ کر راجستھان حکومت کے خلاف احتجاج

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر، راجیو گاندھی پیرا ٹیچر اور شکشا کرمیوں کو مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر راجستھان حکومت کے خلاف الگ الگ طرح سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

Silent protest against Rajasthan government
خاموش رہ کر راجستھان حکومت کے خلاف احتجاج

By

Published : Nov 6, 2021, 5:50 PM IST

جے پور ۔ کبھی یہاں پر مشال جلوس نکالا جا رہا ہے، تو کبھی یہاں پر راجستھان حکومت کے خلاف نعرےبازی کی جا رہی ہے۔ کبھی کالی دیوالی منائی جارہی ہے تو کبھی بھوک ہڑتال کیا جا رہا ہے۔ آج جمعہ کے روز مدرسہ پیرا ٹیچر، راجیو گاندھی پیرا ٹیچر اور شکشاکرمیوں کی جانب سے مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر دوپہر کو چار بجے سے شام کو چھ بجے تک خاموش کھڑے رہہہ کر راجستھان حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ویڈیو

لوگوں نے کھڑے رہہ کر مطالبہ کیا گیا کہ ہم لوگوں کو جلد سے جلد مستقل کیا جائے۔ اگر ہم لوگوں کو مستقل نہیں کیا گیا تو ہم لوگ یہاں شہید اسمارک سے واپس اپنے گھروں کی جانب جانے والے نہیں ہیں۔

خاموش رہ کر راجستھان حکومت کے خلاف احتجاج

یہ بھی پڑھیں:

دارالحکومت جے پور میں پیرا ٹیچرز کا مہا پڑاؤ

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جو بھی بڑے تہوار ہندو اور مسلم مذہب میں منائے جاتے ہیں، ان تمام تہواروں کو ہم لوگوں نے یہیں شہید اسمارک پر منایا ہے۔ حکومت نے ہم لوگوں کی طرف توجہ نہیں دی اس لیے اب جب تک ہمارے مطالبات کو نہیں منوانے تک یہاں سے جانے والے نہیں ہیں۔

خاموش رہ کر راجستھان حکومت کے خلاف احتجاج

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کا جو مطلبہ ہے وہ جائز ہے۔ اس مطالبہ کی جانب وزیر اعلی اشوک گہلوت کو توجہ دینی چاہیے۔

خاموش رہ کر راجستھان حکومت کے خلاف احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details