اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں آئندہ دو تک بارش کے آثار - پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں آئندہ دو تک بارش کے آثار

پٹنہ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو دنوں تک بہار کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کی امکان ہے، ساتھ ہی جنوب و شمال کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش بھی ہوگی.

پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں آئندہ دو تک بارش کے آثار
پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں آئندہ دو تک بارش کے آثار

By

Published : Aug 4, 2021, 7:18 AM IST

محکمہ موسمیات کے پٹنہ سینٹر سے مشرقی و مغربی چمپارن، شمال مغربی، شمال وسطی، شمال مشرقی، جنوب مغربی، جنوب وسطی، جنوب مشرقی اضلاع کے لئے الرٹ جاری کیا گیا ہے. ان مقامات پر چار اگست کو شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے. ساتھ ہی برق باری سے متاثرہ علاقوں میں خراب موسم کی صورت میں لوگوں سے محفوظ جگہ پر رہنے اور احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے.

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مانسون کی ٹرف گنگا نگر، نارنول، وسطی اتر پردیش کے جنوبی حصوں پر کم دباؤ والے علاقے گیا، مغربی بنگال سے متصل جھارکھنڈ کے اوپر کم دباؤ والے علاقے سے گزرتے ہوئے خلیج بنگال کی طرف بڑھ رہا ہے. اس کے زیر اثر اگلے دو دنوں تک ریاست بہار کے کئی حصوں میں متوسط اور موسلادھار بارش ہونے کی امکان ہے. اس کے ساتھ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوگی.

ماہر موسمیات سنجے کمار کے مطابق ان دنوں مانسون کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی وجہ سے اچھی بارش ہونے کی توقع ہے، آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران پٹنہ سمیت نوادہ، نالندہ، جہان آباد، ویشالی، اور ارول میں بارش کی امکان ہے.

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details