اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

KMC Election Results: مسلم اکثریتی وارڈوں میں ترنمول کانگریس کی نمایاں کامیابی - ممتا بنرجی نے اس جیت پر بنگال کی عوام کا شکریہ ادا بھی کیا

کولکاتا میونسپل کارپوریشن Kolkata Municipal Corporation Election Results کے مسلم اکثریتی وارڈوں میں ترنمول کانگریس کے تمام امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس شاندار جیت کے لیے بنگال کی عوام کا شکریہ ادا بھی کیا۔

مسلم اکثریتی وارڈوں میں ترنمول کانگریس کی نمایاں کامیابی
مسلم اکثریتی وارڈوں میں ترنمول کانگریس کی نمایاں کامیابی

By

Published : Dec 22, 2021, 3:42 AM IST

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Ruling party Trinamool Congress نے اپوزیشن جماعتوں کو پوری طرح سے صفایا کرتے ہوئے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 Kolkata Municipal CorporationElectionResults میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔

مسلم اکثریتی وارڈوں میں ترنمول کانگریس کی نمایاں کامیابی
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے کل 144 وارڈوں میں سے 134 میں کامیابی حاصل کی۔ اپوزیشن جماعتوں میں بی جے پی کو تین، کانگریس اور لفٹ فرنٹ کو دو دو، جبکہ تین آزاد امیدوارو کو کامیابی ملی ہے۔کولکاتا میونسپل کارپوریشن Kolkata Municipal Corporation کے مسلم اکثریتی وارڈوں میں ترنمول کانگریس کے تمام امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ بنگال ممتا بنرجی نے اس کے لئے عوام کا شکریہ ادا بھی کیا۔ مسلم اکثریتی وارڈوں کی اگر بات کریں تو مرکزی کولکاتا کے بارہ اور پورٹ اسمبلی اور میٹیابرج حلقے کے تمام وارڈوں میں ترنمول کانگریس کو جیت ملی ہے۔ان وارڈوں میں وارڈ نمبر 66 سے فیض احمد خان، وارڈ نمبر 80 سے فرہاد حکیم (وزیر ) اور وارڈ نمبر 134 سے شمس اقبال کی جیت قابل ذکر ہے۔66 نمبر وارڈ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار فیض احمد خان نے اپنے حریف کانگریس اور سی پی آئی ایم کے امیدواروں کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے دی۔ترنمول کانگریس کے امیدوار فیض احمد خان کو 62045 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریفوں کی ضمانت ضبط ہو گئی۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں یہ اب تک کی سب بڑی اور تاریخی جیت ہے۔ دوسری طرف مسلم اکثریتی پورٹ اسمبلی حلقے میں واقع وارڈ نمبر 134 سے ترنمول کانگریس کے امیدوار شمس اقبال نے اپنے حریف کو 23 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دے دی۔ ان کی جیت پر کاؤنٹنگ مرکز پر ترنمول کانگریس کے حامیوں نے جم کر جشن منایا۔وارڈ نمبر 134 میں ترنمول کانگریس کے امیدوار شمس اقبال نے کل 25ہزار ووٹوں میں سے 23 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے اپوزیشن کا صفایا کر دیا ہے۔ وارڈ نمبر 80 سے ریاستی وزیر اور ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما فرہاد حکیم نے ساڑھے اٹھارہ ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ پورٹ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما شمس الزماں انصاری، انتخابی میدان میں پہلی مرتبہ قسمت آزمانے والی فریدہ پروین، سابق وزیر کلیم الدین شمس کے بیٹے ایڈوکیٹ نظام الدین شمس، شمیمہ ریہان خان، ابو محمد طارق، سوما داس، رام پیارے رام نے اپنے اپنے وارڈوں میں کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں:KMC Election Results 2021: کولکاتا کارپوریشن پر ترنمول کانگریس کا چوتھی بار قبضہ



وارڈ نمبر 75 سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ایڈووکیٹ نظام الدین شمس نے سی پی آئی ایم کے امیدوار ایڈوکیٹ فیاض احمد خان کو شکست دے کر وارڈ پر سی پی آئی ایم کے 45 سال سے جاری اجارہ داری کو ختم کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details