نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک اور دنیا سے ملنے والے تحائف کی نیلامی کے لیے دارالحکومت کے نیشنل میوزیم آف ماڈرن آرٹ میں جاری نمائش میں بینائی سے محروم افراد کے لیے اشاروں کی زبان کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔Over 1000 gifts received by PM Modi to be auctioned
گزشتہ چار سالوں سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں اس بار بین الاقوامی اشاراتی زبان کے دن کے موقع پر بینائی سے محروم معذور افراد کے لیے اشاروں کی زبان کے استعمال کا آغاز کیا گیا۔ اس دن کو خاص بناتے ہوئے معذور افراد کے لیے بہت سے رنگا رنگ پروگرام منعقد کیے گئے جن میں پپٹ شو، میجک شو کے علاوہ میوزیکل پرفارمنس بھی شامل تھی۔ Auction of gifts to PM
پہلے ہی دن طلباء اور دیگر معذور افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نمائش کا دورہ کیا۔ یہ تجربہ ان تمام معصوم لوگوں کے لیے پہلا اور بالکل مختلف تھا۔ جب بچوں نے وزیراعظم کی طرف سے ملنے والے تحائف کو اشاروں کی زبان میں محسوس کیا اور انہیں اپنے ہاتھوں سے چھو کر ان سے متعلق معلومات حاصل کیں۔