اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sidhu Moose Wala killing: سدھو موسے والا قتل معاملہ میں مشتبہ شخص گرفتار - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

سدھو موسے والا قتل معاملہ میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اتراکھنڈ ایس ٹی ایف کے ساتھ مل کر دہرادون سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ Sidhu Moosewala Murder Case

سدھو موسے والا قتل معاملہ میں مشتبہ شخص گرفتار
سدھو موسے والا قتل معاملہ میں مشتبہ شخص گرفتار

By

Published : Jun 1, 2022, 9:29 AM IST

چنڈی گڑھ: پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کیس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے اتراکھنڈ ایس ٹی ایف کے ساتھ مل کر دہرادون سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس کا نام منپریت سنگھ عرف بڑا بھائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھٹنڈہ جیل میں قید سراج منٹو نامی گینگسٹر کو پروڈکشن وارنٹ پر لایا گیا ہے۔ Panjab Police Arrested Manpreet Singh Alias Bhau From Dehradun

دوسری جانب بھٹنڈہ ضلع کے مشہور گینگسٹر کلویر ناروانہ کے قتل کیس میں فیروز پور جیل میں قید من پریت سنگھ منا کو بھی مانسا پولیس نے پروڈکشن وارنٹ پر لے لیا ہے۔ دراصل سدھو موسے والا کے قتل کے بعد پنجاب پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ ریاستی حکومت بھی نشانے پر آگئی ہے، کیونکہ ماضی میں سدھو موسے والا کی سیکورٹی میں کٹوتی کی گئی تھی۔ اب اس معاملے میں پولیس نے تیزی دکھاتے ہوئے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ دو گینگسٹرز کو پروڈکشن وارنٹ پر لیا گیا ہے۔ آئی جی رینج فرید کوٹ پردیپ یادو کا کہنا ہے کہ سدھو موسے والا قتل کیس میں ان کی جانب سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دو کو مختلف جیلوں سے پروڈکشن وارنٹ پر لایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ سدھو موسے والا کی آخری رسومات آج ہوگی ادا، گلوکار کو تصویروں کے ذریعہ یاد کریں

اہم بات یہ ہے کہ کانگریس رہنما اور گلوکار موسے والا (28) کو اتوار کو پنجاب کے مانسا ضلع میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ پنجاب حکومت کی جانب سے ان کی سیکیورٹی واپس لینے کے ایک دن بعد پیش آیا۔ سدھو موسے والا ان 424 لوگوں میں شامل تھے جن کی سیکیورٹی پنجاب پولیس نے ہفتہ کو واپس لے لی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details