اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

LeT Militants ایس آئی اے نے چار عسکریت پسند کے خلاف چارج شیٹ دائر کی - جموں و کشمر مختلف اضلاع میں ملی ٹینسی

جموں و کشمر میں ملی ٹینسی کو فروغ دینے کے معاملے میں لشکر کے چار ارکان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی۔ پولیس نے ابتدائی طورپر ماہور ریاسی تھانے میں کیس درج کیا اور بعد میں کیس کو اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی جموں کے سپرد کی کیا۔SIA files chargesheet Against LeT militants

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 30, 2022, 10:26 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے)نے جمعے کے روز لشکر کمانڈر سمیت چار ملی ٹینٹوں کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ پیش کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمر کے مختلف اضلاع میں ملی ٹینسی کو فروغ دینے اور دہشت گری کے ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے میں ملوث لشکر کماندر طالب حسین شاہ سمیت چار عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی۔ بتادیں کہ امسال جولائی کے مہینے میں ریاسی کے جنگلی علاقے ٹکسن بہک میں مقامی لوگوں نے طالب حسین شاہ اور اُس کے ساتھی فیصل ڈار ساکن پلوامہ کو دھر دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔SIA files Chargesheet Against four LeT militants

پولیس نے گرفتا شدگان کے قبضے سے دو اے کے رائفلیں ، ایک پستول ، سات گرینیڈ س اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔ پولیس نے ابتدائی طورپر ماہور ریاسی تھانے میں کیس درج کیا اور بعد میں کیس کو اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی جموں کے سپرد کیا گیا۔ ایس آئی اے کی تحقیقات میں منکشف ہوا کہ محمد قاسم اور ضیا الرحمن نامی نوجوان ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد پاکستان چلے گئے اور مذکورہ دہشت گرد ڈرونز کے ذریعے ہتھیار اور گولہ بارود بھارتی حدود میں پھینکتے اور طالب شاہ اور اُس کے ساتھی ہتھیار اور گولہ بارود کو جمع کرکے سرگرم ملی ٹینٹوں تک پہنچانے کا کام کرتے تھے۔

ایس آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی ہینڈلرز کے کہنے پر طالب شاہ نے جموں وکشمیر میں متعدد نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں بھرتی کرایا جبکہ خط چناب اور پیر پنچال میں ملی ٹینسی کے ایکو سسٹم کو بھی مضبوط کرنے میں اُس کا ہاتھ رہا ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان اقلیتوں کے قتل میں بھی ملوث رہے ہیں اورمذکورہ دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز اور اہم تنصیبات پر حملے کرنے کا بھی کام سونپا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: SIA Raid In Sopore ایس آئی اے نے سوپور میں خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details