اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Shraddha Murder Accused شردھا قتل کے ملزم نے جیل میں قانون کی کتابوں کا مطالبہ کیا - شردھا قتل کیس کا ملزم

دہلی کی عدالت نے مہرولی قتل کیس کے ملزم کی دہلی کی عدالتی تحویل میں 14 دنوں کی توسیع کردی ہے اس درمیان ملزم نے عدالت سے درخواست کی کہ اسے جیل میں قانون کی کتابیں فراہم کی جائیں۔ Shraddha Murder Case

Shraddha Murder Accused
شردھا قتل کیس

By

Published : Jan 10, 2023, 3:06 PM IST

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں شردھا قتل کیس میں دہلی کی ساکیت کورٹ نے ملزم کی عدالتی تحویل میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی۔ ملزم پر اپنی ساتھی شردھا والکر کے قتل کا الزام ہے۔ اس معاملے میں آج ملزم کو جب میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ اویرل شکلا کے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے مطالعہ کے لیے قانون کی کتابیں مہیا کروانے کا مطالبہ کیا، شنوائی کے دوران دہلی میں سردی کی شدید لہر کے پیش نظر کورٹ نے جیل حکام کو ہدایت دی کہ وہ ملزم کو گرم کپڑے فراہم کریں۔ Murder Accused Demanded Law Books in Jail

چھ جنوری کو ملزم نے اپنے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے اجراء کے لیے عدالت میں ایک درخواست دائر کی جس میں روزمرہ کی اشیاء اور گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے فنڈز کی ضرورت کا حوالہ دیا گیا۔ اس شنوائی میں مجسٹریٹ اویرل شکلا نے ملزم کی عدالتی حراست میں مزید چار دن کی توسیع کی تھی اور اسے 10 جنوری کو جسمانی طور پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ملزم نے اپنے وکیل کے ذریعے اپنے بینک اکاؤنٹ سے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی جس میں کہا گیا کہ اس کے پاس جیل کے اندر سردی سےبچنے کے لیے گرم کپڑے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Shraddha Walker Murder Case شردھا قتل کے ملزم آفتاب پر تہاڑ جیل میں خصوصی نظر

گزشتہ روز ملزم نے اپنی ضمانت کی درخواست یہ دعویٰ کرتے ہوئے واپس لے لی تھی کہ اس نے غلطی سے ضمانت کی درخواست دی تھی۔ 17 دسمبر کو اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 'وکالت نامہ' پر دستخط کیے ہیں لیکن ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔ واضح رہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر گزشتہ سال 18 مئی کو اپنی گرل فرینڈ شردھا کو قتل کر کے اس کی لاش کے 35 ٹکڑے کیے اور 18 دنوں کے دوران مختلف مقامات پر پھینک دیئے تھے۔ اس واردات کا انکشاف ہونے کے بعد ملزم کو 12 نومبر 2022 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details