بھارت کی پیرا شوٹر اوانی لیکھرا نے ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ وَن ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس پیرالمپکس میں اوانی کا یہ دوسرا تمغہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اوانی لیکھرا نے خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل SH1 کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اوانی کے تمغہ جیتنے کے ساتھ ہی بھارت نے ٹوکیوپیرالمپکس میں اب تک 12 تمغے جیت چکا ہے۔
پیرا شوٹر اوانی لیکھرا 445.9 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، وہیں اس ایونٹ کا طلائی تمغہ چین کے کلپنگ ژانگ کے نام رہا جس نے 457.9 اسکور کیا جبکہ جرمنی کی نتاشا ہل ٹراپ نے 457.1 کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے لیے کانسی کا تمغہ لانے پر بھارتی شوٹر اوانی لیکھرا کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’ٹوکیوپیرالمپکس میں لیکھرا کی شاندار کارکردگی سے خوشی محسوس ہوئی۔ انہیں کانسی کا تمغہ ملنے پر مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کے لیے دعا گو ہیں۔