پرگتی شیل سماجوادی پارٹی (لوہیا) کے صدر اور سابق ریاستی وزیر شیوپال سنگھ یادو Shivpal Singh Yadav کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ابھی تک ملک کا کوئی نظام نہیں چلا ہے اس لئے ابھی تک ملک میں ترقی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ آئین کی حلف تو لے لیتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کرتے۔ بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے تو بھگوان اور گنگا تک کی حلف لی لیکن عمل نہیں کیا، ساتھ ہی انہوں نے سماجوادی پارٹی سے اتحاد کے لئے ایک ہفتے کا مزید وقت دیا۔
Shivpal Yadav On Constitution: 'ابھی تک ملک آئین کے مطابق نہیں چلا' - barabanki latest update
شیوپال سنگھ یادو Shivpal Singh Yadav نے کہا کہ آئین کو اسی لئے بنایا گیا تھا کہ تمام افراد اور طبقات کی ترقی ہو، لیکن ابھی تک ملک آئین Constitution کے مطابق نہیں چلا جس کے سبب ملک میں غریبی، بیروزگاری اور بدعنوانی میں اضافہ ہورہا ہے۔
![Shivpal Yadav On Constitution: 'ابھی تک ملک آئین کے مطابق نہیں چلا' shivpal singh yadav on constitution shivpal singh yadav in rampur etv bharat urdu news شیوپال سنگھ یادو کا آئین پر بیان شیوپال سنگھ یادو کا بارہ بنکی دورہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-13743783-111-13743783-1637932609739.jpg)
'ابھی تک ملک آئین کے مطابق نہپیں چلا'
'ابھی تک ملک آئین کے مطابق نہپیں چلا'
مزید پڑھیں:۔شیوپال سنگھ یادو کا ایس پی میں شمولیت کا اشارہ
دراصل شیوپال سنگھ یادو ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعہ کو ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پہنچے تھے۔ یہاں پر جب نامہ نگاروں نے یوم آئین Constitution Dayکے موقع پر ان کی رائے جاننی چاہی تو انہوں نے کہا کہ آئین کو اسی لئے بنایا گیا تھا کہ تمام افراد اور طبقات کی ترقی ہو، لیکن ابھی تک ملک آئین کے مطابق نہیں چلا، جس کے سبب ملک میں غریبی، بیروزگاری اور بدعنوانی میں اضافہ ہورہا ہے۔