اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پوری ریاست میں رتھ یاترا کے دوران بدھ کو رامپور پہنچے شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ 'اعظم خان کے لئے پی ایس پی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں'۔
قابل ذکر ہے کہ مالی بے ضابطگیوں سے جڑے مختلف معاملات میں عدالتی کاروائی کا سامنا کر رہے اعظم خان ان دنوں جیل میں ہیں۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ سیاسی ٹکراؤ کے بعد اپنی نئی پارٹی بنانے والے شیوپال سنگھ نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی سے اتحاد نہ ہونے کی صورت میں سبھی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان کرچکے ہیں'۔
پی ایس پی کے انتخابی رتھ یاترا کے ساتھ رامپور پہنچنے پر یادو نے کہا کہ 'اعظم خان اگر پی ایس پی میں شامل ہوں گے تو ہم ان کے استقبال کو تیار ہیں'۔ اعظم کے شمولیت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 'آپ بات کر کے بتا دیجئے اگر ہو تیار ہیں تو ہم تیار ہیں'۔