اردو

urdu

Shivamurthy Murugha Arrested لنگایت مٹھ کے سنت شیومورتی موروگا گرفتار

By

Published : Sep 1, 2022, 11:02 PM IST

کرناٹک پولیس نے لنگایت مٹھ کے سنت شیومورتی موروگا کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے خلاف پہلے لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا تھا اور اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ موروگا پر نابالغوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ Shivamurthy Murugha Arrested

لنگایت مٹھ کے سنت شیومورتی موروگا گرفتار
لنگایت مٹھ کے سنت شیومورتی موروگا گرفتار

کرناٹک پولیس نے لنگایت مٹھ کے سنت شیومورتی موروگا کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے خلاف پہلے لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا تھا اور اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ موروگا پر نابالغوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ Shivamurthy Murugha Arrested

کرناٹک کے چتر درگا ضلع میں ایک با رسوخ مٹھ کے مہنت شرنارو کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنس ایکٹ (POCSO) کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد مروگا مٹھ کے طلبہ کو یہاں کے ایک سرکاری ہاسٹل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

اس تنازع کے منظر عام پر آنے کے بعد کئی والدین اپنے بچوں کو لے کر اپنے گھر چلے گئے۔ محکمہ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ مہنت کے خلاف منگل کو ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت بھی الزامات عائد کیے گئے تھے کیونکہ ایک دلت لڑکی بھی متاثرین میں شامل تھی۔

انہوں نے کہا کہ مہنت کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کو دلت تنظیموں کے احتجاج کے بعد ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سے پولیس ٹیم مسلسل مٹھ اور ہاسٹل کا دورہ کر رہی ہے۔

دریں اثنا، شرنارو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات ایک طویل عرصے سے جاری سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وہ اس معاملے میں صاف نکل آئیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ قانون کے پابند ہیں اور تحقیقات میں تعاون کریں گے۔

دریں اثنا، نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے کرناٹک پولیس سے مہنت کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہنت پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی دو نابالغ لڑکیوں نے منگل کو مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details