اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دینے پر سیاسی سرگرمیاں تیز

اتراکھنڈ کے مسوری میونسپل کونسل میں اتراکھنڈ سیاحت اور یاتری تحفظ کمیٹی کے زیر اہتمام پروگرام میں کابینہ کے وزیر ہرک سنگھ راوت کی موجودگی میں کامریڈ شیو پرساد دیولی نے ان کے سامنے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا اور دونوں تبدیل شدہ وزیراعلیٰ سمیت موجودہ وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دیتے ہوئے نالائک تک کہہ ڈالا، اس دوران وزیر محنت ہرک سنگھ راوت سٹیج پر بیٹھے ہوئے خاموشی سے مسکراتے رہے۔

shiv prasad deoli says uttarakhand cm is unworthy
وزیر اعلیٰ کو نااہل کہنے پر اتراکھنڈ میں گرمائی سیاست

By

Published : Sep 29, 2021, 10:38 PM IST

وزیرمحنت ہرک سنگھ راوت نے اپنے ایک خطاب کے دوران نااہل اور نالائق کا لفظ استعمال کرتے ہوئے اتراکھنڈ کی سیاست کو گرمادیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

غورطلب ہے کہ یہ پروگرام اتراکھنڈ سیاحت اور یاتری تحفظ کمیٹی کی جانب سے منصوری کے میونسپل آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں کابینہ کے وزیر ڈاکٹر ہرک سنگھ راوت سمیت بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس دوران کامریڈ شیو پرساد دیولی نے بی جے پی حکومت پر حملہ کیا۔ پروگرام میں شیو پرساد نے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور بی جے پی لیڈروں کی موجودگی میں ایک کے بعد ایک تیر چلائے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست کو نااہل وزیراعلیٰ دیے ہیں، ڈاکٹر ہرک سنگھ راوت کو ریاست میں وزیر اعلیٰ بنایا جانا چاہیے کیونکہ سیاست میں صرف تجربہ کار لوگ ہی ریاست کی ترقی کر سکتے ہیں۔ اس دوران اسٹیج پر بیٹھے وزیر محنت ہرک سنگھ راوت نہ صرف مسکراتے رہے بلکہ اپنے خطاب میں انہوں نے بھی بی جے پی ہائی کمان پر اپنا غصہ نکالا۔

مزید پڑھیں:

کپل سبل کی دبے الفاظ میں کانگریس قیادت پر تنقید

اس کے ساتھ ہی پروگرام کے بعد جب صحافیوں نے بی جے پی کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک ہرک سنگھ راوت سے نالائک لفظ کے بارے میں سوال کیا تو وہ اپنی وضاحت دیتے ہوئے خود کو اور صحافیوں کو بھی نااہل قرار دے کر پیچھا چھوڑاتے نظر آئے، لیکن ریاست کی سیاسی میں اس کو لیکر بحث نے زور پکڑ لیا ہے، جو آنے والے وقت میں ریاست کی سیاست میں گرمی لا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details