فحش ویڈیو بنانے کے الزام میں اداکارہ کے خاوند راج کندرا گو گرفتار کیا گیا تھا۔
شلپا شیٹی کے خاوند اور معروف کاروباری راج کندرا کو حال ہی میں فحش ویڈیو بنانے کے معاملے میں سٹی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا۔
ممبئی کی ایسپلاناڈ کورٹ نے بدھ کے روز اس کیس میں راج کندرا اور ریان تھورپے کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
کندرا کو 19 جولائی کو سٹی پولیس کی کرائم برانچ نے انڈین پینل کوڈ اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔