عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون کے باہر ڈیرے ڈالنے والے ایران حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جمعہ کے روز ہوئے تصادم میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران پولیس کو بھی چوٹیں آئیں ہیں۔
مظاہرین گزشتہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں، جس میں ملیشیا کو سب سے زیادہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔
جمعہ کو ہونے والی جھڑپوں میں چوٹیں زیادہ تر پتھر پھینکنے اور آنسو گیس کے باعث ہوئی ہے۔
الزام ہے کہ تقریباً 300 مظاہرین نے مارچ کیا، مظاہرین نے بظاہر سخت تحفظ والے گرین زون پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔