اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress Presidential Election کانگریس صدارتی انتخابات کےلیے ششی تھرور پرچہ نامزدگی داخل کریں گے - کانگریس صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی

کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخاب کو لے کر رسہ کشی جاری ہے، اسی درمیان کہا جا رہا ہے کہ کانگریس کے رکن پارلیمان ششی تھرور 30 ​​ستمبر کو کانگریس صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی داخل کریں گے۔ Congress Presidential Election

Congress Presidential Election
ششی تھرور کانگریس صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی داخل کریں گے

By

Published : Sep 27, 2022, 3:09 PM IST

Updated : Sep 27, 2022, 4:36 PM IST

دہلی:کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخاب سے عین قبل اشوک گہلوت اور راجستھان اراکین اسمبلی کے درمیان تلخیوں کے معاملے کی وجہ سے اعلیٰ قیادت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ وہیں اشوک گہلوت کو صدر کے عہدے کی دوڑ سے باہر کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ اسی درمیان یہ خبر آ رہی ہے کہ کانگریس کے رکن پارلیمان ششی تھرور 30 ​​ستمبر کو کانگریس صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی داخل کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی کا کانگریس پارٹی کا صدر بننے سے انکار کے بعد کانگریس پارٹی کے سامنے بڑا چیلنج تھا کہ اگر راہل گاندھی نہیں تو کانگریس کا صدر کون ہوگا؟ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں آئی کہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو کانگریس پارٹی کے قومی صدر کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rajasthan Political Crisis راجستھان میں سیاسی بحران کے درمیان کمل ناتھ دہلی طلب

اس پر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا تھا کہ وہ کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔ لیکن اس دوران راجستھان کانگریس میں جاری سیاسی بحران کے درمیان پارٹی کے دونوں مبصرین ملکارجن کھرگے اور اجے ماکن دہلی پہنچے اور سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس درمیان قیاس کیا جا رہا ہے کہ اشوک گہلوگ کانگریس پارٹی کے قومی صدر کی دوڑ سے باہر ہوسکتے ہیں۔ Rajasthan Political Crisis

Last Updated : Sep 27, 2022, 4:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details