بھوپال:کانگریس پارٹی کے قومی صدر کے انتخابات کی ہلچل پورے ملک میں زوروں سے جاری ہے۔ وہیں کانگریس پارٹی کے قومی صدر کے امیدوار ششی تھرور دارالحکومت بھوپال پہنچے۔ ششی تھرور نے ریاستی کانگریس کے دفتر میں اپنی پریس کانفرنس کی اور نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کانگریس کا ہر وہ شخص جو ووٹ ڈالنے کا حق دار ہے، وہ اپنی مرضی سے ووٹ ڈال سکتا ہے۔ Shashi Tharoor press conference in bhopal
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ایک دوسرے کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ صرف مجھے یا دوسرے امیدوار کو ہی ووٹ کرے بلکہ ہر ووٹر کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے دل کی بات سنے اور اپنی مرضی سے ووٹ کرے۔ انہوں نے کہا کمل ناتھ کسی سے یہ نہیں پوچھیں گے کہ انہوں نے کس کو ووٹ کیا ہے۔کیونکہ سبھی کو اپنا ووٹ دینے کا حق ہے اور کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے شخص کو ووٹ دینے یا نہ دینے پر مجبور کرے۔
وہیں ششی تھرور سے میڈیا کے یہ سوال کہ 2024 میں ہونے والے انتخابات میں گاندھی خاندان کا چہرہ ہوگا یا پھر دوسرا، اس پر ششی تھرور نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں نریندر مودی نے 37 فیصد سے 60 فیصد سیٹ لوک سبھا میں حاصل کیا تھا اور 63 فیصد سیٹ دیگر پارٹیوں نے حاصل کیں۔ ششی تھرور نے کہا اگر میں صدر منتخب ہوتا ہوں تو 'گٹھ بندھن' پر دھیان دوں گا۔ اس میں چاہے ہمیں قومی 'گٹھ بندھن' بنانا پڑے۔ ہمیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔