نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے اتوار کو پارٹی صدر شرد پوار کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن کی جانب سے ایک مضبوط رول ضرور ادا کریں گے۔NCP On PM Candidate
این سی پی کے قومی جنرل سکریٹری پرفل پٹیل نے پارٹی کے قومی کنونشن کے اختتام کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ پوار کو آئندہ عام انتخابات میں وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا، لیکن مہنگائی، بے روزگار جیسے سنگین مسائل ی اور فرقہ وارانہ طاقتوں کی بڑھتی ہوئی کارگزاریوں کے پیش نظر وہ اپوزیشن کی جانب سے اپنی ذمہ داری پوری سرگرمی سے نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوار ماضی میں اپوزیشن اتحاد کے مقصد میں ایک فعال اور قائدانہ رول ادا کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔