پمپری: سیاست میں ایک دوسرے کی باتوں پر طنز کرنے کی روایت بہت پرانی ہے اور جب لیڈر شرد پوار جیسا قدآور ہو تو ان کی کہی ہوئی ہر بات کے معنی تلاش کرنے لگتے ہیں۔ پونے میں ایک تقریب کے دوران جب سشیل کمار شندے نے شرد پوار کو اپنا سرپرست کہا تو انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر کہا کہ 'حال میں، میں اس طرح کے بیانات سے بہت خوفزدہ ہوں کیونکہ کسی نے کہا کہ وہ شرد پوار کے دوست ہیں۔ انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے ہیں۔ تب سے میں پارلیمنٹ میں جانے سے بھی تھوڑا سا خوف محسوس کر رہا ہوں۔ اس سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر سشیل کمار شندے نے این سی پی سربراہ کی سرپرستی میں سیاست میں ابھرنے کی بات کی تھی۔ شرد پوار اور شندے یہاں پمپری میں 18ویں جگتِک مراٹھی سمیلن سے خطاب کر رہے تھے۔ NCP President Sharad Pawar on Modi
شرد پوار نے کہا کہ سشیل کمار شندے نے کہا کہ سیاست کے میدان میں میری سرپرستی میں پرورش پائی۔ میں اس طرح کے بیانات سے بہت ڈرتا ہوں کیونکہ کسی نے کہا کہ وہ شرد پوار کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2016 میں ایک پروگرام میں شرد پوار کی موجودگی میں کہا تھا کہ وہ 'پوار کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے ہیں'۔ Sharad Pawar React on Modi Remark
ایک جانب جہاں وزیر اعظم نریندر مودی شرد پوار کا بہت احترام کرتے ہیں، وہیں بی جے پی لیڈر ان پر تنقید کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ گزشتہ سال نومبر میں ایک پروگرام کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار کو کالا جادو کرنے والا بھوندو بابا کہا تھا۔ جس کے بعد سیاسی گلیاروں میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی تھی۔ ریاستی بی جے پی صدر چندر شیکھر باونکولے نے میڈیا سے بات چیت کے دوران یہ تبصرہ کیا تھا۔