اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شرد پوار کی قیادت میں غیر بی جے پی رہنماؤں کا اجلاس آج

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے منگل کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں مختلف سیاسی پارٹیوں (غیر بی جے پی) کے لیڈروں اور معززین کا ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شرد پوار نے منگل کے روز غیر بی جے پی رہنماؤں کی میٹنگ طلب کی
شرد پوار نے منگل کے روز غیر بی جے پی رہنماؤں کی میٹنگ طلب کی

By

Published : Jun 22, 2021, 8:10 AM IST

این سی پی رہنما اور مہاراشٹر کے اقلیتی وزیر نواب ملک نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "آج بروز منگل 22 جون کو صبح ساڑھے گیارہ بجے ہماری پارٹی کے صدر شرد پوار نئی دہلی کے 6، جن پتھ پر اپنی رہائش گاہ پر ایک اہم میٹنگ کریں گے۔'

نواب ملک نے کہا کہ میٹنگ میں آئندہ لوک سبھا اجلاس اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شرد پوار منگل سے ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کے لئے کام کریں گے۔

قبل ازیں سیاسی حکمت ساز پرشانت کشور نے پوار سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ملک کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شرد پوار، بی جے پی کے خلاف متحدہ محاذ بنانا چاہتے ہیں: نواب ملک

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details