اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سینئر وائرولوجسٹ شاہد جمیل کا استعفیٰ

ایک جانب جہاں ملک اس وقت کورونا وبا کی دوسری لہر سے جوجھ رہا ہے۔ ادھر، سینئر وائرولوجسٹ شاہد جمیل نے بھارتی SARS-CoV-2 جینومکس کنسورشیم کے سائنسی مشاورتی گروپ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

سینئر ویرولوجسٹ شاہد جمیل کا استعفیٰ
سینئر ویرولوجسٹ شاہد جمیل کا استعفیٰ

By

Published : May 17, 2021, 6:27 PM IST

شاہد جمیل کو کورونا کے جینوم ڈھانچے کی شناخت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ 'شاہد جمیل نے اس عہدے سے استعفی کیوں دیا ہے۔ جمیل اشوکا یونیورسٹی میں تریویدی اسکول آف بائیو سائنس کے ڈائریکٹر بھی ہیں'۔

حال ہی میں شاہد جمیل کا نیو یارک ٹائمز میں ایک مضمون شائع ہوا تھا۔ اس مضمون میں انہوں نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ 'ملک میں سائنس دانوں کو حکومت کے ضدی رویہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے حکومت پر سائنسدانوں کے مشورے کو قبول نہیں کرنے کا الزام عائد کیا'۔

مضمون میں انہوں نے کہا کہ 'مودی حکومت کو ملک کے سائنسدانوں کی بات سننی چاہیے اور پالیسی سازی میں ضد کا رویہ چھوڑنا چاہیے۔ میں پریشان ہوں کہ پالیسی چلانے کے لیے سائنس کو نظرانداز کیا گیا۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ میرا دائرہ اختیار کتنا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details