اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Shahi Idgah Masjid Case شاہی عیدگاہ مسجد کیس کی سماعت آج

پیر کو متھرا کی دو عدالتوں میں سری کرشن جنم بھومی بمقابلہ شاہی عیدگاہ مسجد کیس کی سماعت ہوگی۔ اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے قومی خزانچی دنیش کوشک اور قانون کے سات طلبہ کی درخواستوں پر آج دوپہر 12 بجے کے بعد سماعت ہوگی۔Shahi Idgah Masjid Case

شاہی عیدگاہ مسجد کیس کی سماعت آج
شاہی عیدگاہ مسجد کیس کی سماعت آج

By

Published : Sep 19, 2022, 9:55 AM IST

متھرا: اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے قومی خزانچی دنیش کوشک نے حال ہی میں سول جج سینئر ڈویژن میں شاہی عیدگاہ مسجد احاطے کے قریب بنی مینا مسجد کے تعمیراتی کام کو روکنے کے لیے عرضی دائر کی تھی۔ اس پر آج سماعت ہوگی۔ شاہی عیدگاہ مسجد کیس سے متعلق سول جج سینئر ڈویژن اور ایڈیشنل جج ساتویں کی عدالت میں دو عرضیوں پر سماعت دوپہر 12 بجے کے بعد ہوگی۔ عدالت میں موافق و مخالف کے وکلاء دلائل پیش کریں گے۔دنیش کوشک نے حال ہی میں سول جج سینئر ڈیویژن کی عدالت میں عرضی داخل کرتے ہوئے کہا کہ شاہی عیدگاہ مسجد کے شمال کی طرف بنی مینا مسجد میں تعمیراتی کام جارہی ہے۔ اسے فوری طور پر روکا جائے، کیونکہ وہاں کرشن مندر کے مجسمے کندہ ہیں۔ کیس کی سماعت آج سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت میں ہوگی۔ Hearing of Shahi Eidgah Masjid case today

مزید پڑھیں:۔Shahi Idgah Removes Loudspeaker: کرشنا جنم بھومی کے بعد شاہی عیدگاہ نے ہٹایا لاؤڈ اسپیکر


لکھنؤ اور دہلی کے قانون کے سات طلبہ نے گزشتہ سال ایڈیشنل جج ساتویں کی عدالت میں شری کرشن جنم بھومی بمقابلہ شاہی عیدگاہ مسجد کیس کے سلسلے میں عرضی دائر کی تھی، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ شری کرشن جنم بھومی بلاک کی تمام درخواستوں کو روزانہ کی بنیاد پر ایک ساتھ سماعت کی جائے گی۔ پچھلی تاریخ کو درخواست کے وکیل شیلیندر سنگھ نے عدالت میں وقت مانگا تھا اور کچھ حقائق کے دستاویزات عدالت میں پیش کئے جائیں گے۔ دنیش کوشک نے بتایا کہ مینا مسجد میں جاری تعمیراتی کام کو روکنے کے لیے حال ہی میں سول جج سینئر ڈیویژن کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس پر سماعت آج دوپہر کے بعد ہوگی۔ فریقین اور مخالف وکلاء عدالت میں پیش ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details