متھرا: ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا میں واقع کرشنا جنم بھومی مندر کے بعد اب شاہی عیدگاہ مسجد کے لاؤڈ اسپیکر بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔ کمیٹی نے یہ فیصلہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا ہے۔ بتادیں کہ 20 اپریل یعنی بدھ کو کرشنا جنم بھومی مندر پر لگے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے تھے۔ بھاگوت بھون کے اوپر لاؤڈ اسپیکر پر بھجن بجائے جاتے تھے۔ اس سے پہلے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ 'مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ اسپیکر کی آواز احاطے سے باہر نہیں جانی چاہیے۔' Shahi Idgah Removes Loudspeaker After Krishna Janmabhoomi Does
شری کرشنا جنم بھومی مندر کے بگل میں واقع شاہی عیدگاہ مسجد میں 3 لاؤڈ اسپیکر لگے تھے۔ جمعہ کو شاہی عیدگاہ مسجد کی دیکھ بھال کرنے والی کمیٹی نے دو لاؤڈ اسپیکر اتار لیے۔ حالانکہ ایک لاؤڈ اسپیکر ابھی بھی لگا ہوا ہے۔ کمیٹی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'لاؤڈ اسپیکر کی آواز مسجد کے احاطے سے باہر نہیں جائے گی۔' وہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی اپیل پر سری کرشنا جنم بھومی مندر انتظامیہ نے بدھ کی صبح سے لاؤڈ اسپیکر بند کرنے کی پہل کی ہے۔ Krishna Janmabhoomi Removes Loudspeaker