اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Shafiqur Rahman Barq Slams BJP بی جے پی مسلمانوں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے، شفیق الرحمان برق - رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق

رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا آج چین ہمارے لئے ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے لیکن حکومت ملک میں مسلمانوں کو پریشان کرنے میں مصروف ہے۔Shafiqur Rahman Barq Slams BJP

شفیق الرحمان برق بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے
شفیق الرحمان برق بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے

By

Published : Jan 11, 2023, 10:46 AM IST

شفیق الرحمان برق بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے

مرادآباد: ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی کی بھی ہو، حکومت کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کام کے بجائے سیاست کر رہی ہے۔ نفرت کے ذریعہ ملک کے ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمارے سامنے منہ کھول کر کھڑا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت چین کی طرف نہیں دیکھ رہی ہے بلکہ ملک میں مسلمانوں کو پریشان کرنے میں مصروف ہے اور یہاں ہندو مسلمان کرکے لوگوں کے ذہنوں کو بھٹکا رہی ہے۔Shafiqur rahman barq slams bjp over indo china dispute



مزید پڑھیں:۔Shafiqur Rahman Barq Slams BJP حکومت ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے، ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق

Shafiqur Rahman Barq Slams BJP بی جے پی ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے، شفیق الرحمن برق

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں نفرت پھیلانے کا کام حکومتیں کریں گی تو ہمارا ملک کمزور ہو جائے گا، حکومت صرف مسلمانوں کے خلاف منصوبے بنانے کا کام کر رہی ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی صرف مسلمانوں کے خلاف سازش کرنے میں مصروف ہے اور اصل مسئلہ کی جانب توجہ نہیں دے رہی ہے۔ حکومتیں ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں نے اس ملک کی آزادی کے لیے جانیں قربان کی ہیں۔ ملک میں جب بھی مشکل وقت آیا تو ہم سب کے ساتھ کھڑے رہے۔ مسلمان اس ملک کی مٹی سے پیدا ہوتا ہے اور اسی ملک کی مٹی میں دفن ہوتا ہے۔ اسکی ایمانداری اور وفاداری پر کبھی شک نہیں کرنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details