اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Shafali Verma in Under 19 Squad شیفالی ورما انڈر 19 خواتین عالمی کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کی کپتان - ہندوستانی ٹیم کی کپتانی

ہندوستان کی 18 سالہ سلامی بلے باز شیفالی ورما اگلے سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے افتتاحی انڈر 19 خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گی۔Shafali Verma in Under 19 Squad

شیفالی ورما انڈر 19 خواتین عالمی کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کی کپتان
شیفالی ورما انڈر 19 خواتین عالمی کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کی کپتان

By

Published : Dec 5, 2022, 8:06 PM IST

ممبئی: ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کو یہ اطلاع دی شیفالی نے ستمبر 2019 میں سینئر ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کرنے کے بعد دو ٹیسٹ، 21 ون ڈے اور 46 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ شیفالی نے 46 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 134.52 کے اسٹرائیک ریٹ اور 24.24 کی اوسط سے 1091 رنز بنائے ہیں۔Shafali Verma Will Lead India Under 19 In World Cup

نیوزی لینڈ ویمن ڈیولپمنٹ ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ہندوستان کی قیادت کرنے والی شویتا سہراوت کو ورلڈ کپ کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

19 سالہ وکٹ کیپر ریچا گھوش، جنہوں نے ہندوستان کے لئے 25 ٹی ٹوئنٹی اور 17 ایک روز میچ کھیل چکی ہیں ، کو بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ شفالی کے علاوہ دوسری کھلاڑی ہیں جو سینئر ٹیم کے لیے کھیلنے کے بعد انڈر 19 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:India vs Bangladesh راہل ون ڈے کرکٹ میں وکٹ کیپر بلے باز کا کردار ادا کرنے کو تیار

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ شیفالی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ میں میزبان ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انڈر 19 ٹیم کی قیادت بھی کریں گی۔ سیریز کا آغاز 27 دسمبر سے ہوگا اور تمام میچز پریٹوریا کے ٹکس اوول میں کھیلے جائیں گے۔Shafali Verma Will Lead India Under 19 In World Cup

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details