اردو

urdu

وائرل تصویر کی وجہ سے قتل کی مجرمہ شبنم بریلی ڈسٹرکٹ جیل منتقل

شبنم کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ یہ تصویر رام پور ڈسٹرکٹ جیل میں لی گئی ہے تاہم جب اس معاملے کی تحقیقات کی گئی تو یہ معاملہ صحیح پایا گیا۔ اس معاملے میں ایک خاتون اور مرد جیل گارڈ کو معطل کردیا گیا ہے اور محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

By

Published : Mar 1, 2021, 8:22 PM IST

Published : Mar 1, 2021, 8:22 PM IST

وائرل تصویر کی وجہ سے قتل کی مجرمہ شبنم بریلی ڈسٹرکٹ جیل منتقل
وائرل تصویر کی وجہ سے قتل کی مجرمہ شبنم بریلی ڈسٹرکٹ جیل منتقل

امروہہ کے باون کھیڑی میں اپنے ہی کنبے کے سات افراد کے بہیمانہ قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والی مجرمہ شبنم ان دنوں کافی سرخیوں میں ہے۔

وائرل تصویر کی وجہ سے قتل کی مجرمہ شبنم بریلی ڈسٹرکٹ جیل منتقل

دراصل ایک خاتون قیدی کے ساتھ شبنم کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ یہ تصویر رام پور ڈسٹرکٹ جیل میں لی گئی ہے تاہم جب اس معاملے کی تحقیقات کی گئی تو یہ معاملہ صحیح پایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں ایک خاتون اور مرد جیل گارڈ کو معطل کردیا گیا ہے اور محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

وہیں اس وجہ سے ضلع مجسٹریٹ نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمہ شبنم اور ایک دیگر کو رام پور جیل سے بریلی ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا ہے۔

اس معاملے کے تعلق سے جیل سپرنٹنڈنٹ پی ڈی سلونیا نے بتایا کہ ضلع جیل رام پور میں شبنم اور ایک خاتون قیدی کی تصویر وائرل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم کے مطابق دونوں خواتین قیدیوں کو یہاں سے منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شبنم کیس: وکیل اے پی سنگھ نے سزائے موت کے خاتمے کا مطالبہ کیا

واضح رہے کہ امروہہ کے باون کھیڑی گاؤں میں شبنم نے اپنے عاشق سلیم کے ساتھ مل کر اپنے ہی کنبے کے سات افراد کا قتل کردیا تھا۔ اس گھناؤنے جرم کی مرتکب شبنم اور سلیم کی پھانسی کو فی الوقت موخر کردیا گیا ہے، لیکن ساتھ ہی اس پر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ اسے پھانسی دی جائے یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details