اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Shab E Barat In Malegaon مالیگاؤں میں شب برأت کے موقع پر روح پرور مناظر، مساجد اور قبرستانوں میں رونق - مالیگاؤں میں شب برأت

گزشتہ رات شہر مالیگاؤں میں شب برأت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شہر کے مسلمانوں نے قبروں کی زیارت کی اور مرحومین کے ایصال و ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے مساجد میں شب بیداری کی اور رات بھر عبادت میں مصروف رہے۔ Malegaon shab e barat 2023

مالیگاؤں میں شب برأت کا روح پرور منظر
مالیگاؤں میں شب برأت کا روح پرور منظر

By

Published : Mar 8, 2023, 9:24 AM IST

Updated : Mar 8, 2023, 9:30 AM IST

مالیگاؤں میں شب برأت کا روح پرور منظر

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں شب برأت کو بڑے ہی اہتمام سے منایا جاتا ہے۔ رات بھر شہر کی تمام مساجد و قبرستانوں میں مسلمانان شہر عبادات و دعاؤں کا اہتمام کرتے ہیں۔ رواں برس بروز منگل 7 مارچ 2023 کو شب برات کے موقع پر شہر کے قلب میں واقع حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان میں روح پرور منظر نظر آیا، جہاں شب برات کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں زائرین بعد نماز مغرب سے لیکر فجر کی نماز تک شہر میں موجود بڑا قبرستان، چھوٹا قبرستان اور عائشہ نگر قبرستان میں دفن مرحومین کی قبروں کی زیارت اور ایصال و ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ شہر کی زیادہ تر مساجد میں رات کے عیام میں عبادت کا اہتمام کیا گیا۔

اس تعلق سے حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان انتظامیہ کمیٹی کے صدر ایڈوکیٹ نیاز احمد لودھی نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 8 ستمبر 2006 کو بڑا قبرستان اور مشاورت چوک پر سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے، جس میں 35 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ آج ان بم دھماکوں کی 17 ویں برسی ہے اور محروسین و مظلومین آج بھی انصاف کی منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قبرستان کی تین سو سالہ تاریخ ہے۔ 50 ایکٹر پر محیط سرسبز و شاداب خوبصورت قبرستان میں بلا تفریق مسلک لوگ زیارت اور تدفین کیلئے آتے ہیں۔ یہاں پر قبریں کچی مٹی سے ہی بنائی جاتی ہیں جہاں ہر خاص و عام کیلئے یکساں انتظام کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:۔Holi and Shab E Barat in Mumbai ممبئی میں ہولی اور شب برأت کے پیش نظرممبئی پولیس کمشنر کی سخت ہدایات

انہوں نے کہا رواں برس بھی بڑے قبرستان میں لاکھوں کی تعداد میں آنے والے زائرین کیلئے بنیادی سہولیات، پولیس بندوبست، فائربریگیڈ عملہ، ایمبولینس سروس، سی سی ٹی وی کیمرہ، پینے اور وضو کرنے کیلئے پانی، ایمرجنسی لائٹ سسٹم اور دیگر طرح کی سہولیات کا بہترین نظم کیا گیا۔

Last Updated : Mar 8, 2023, 9:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details