چنئی: تمل ناڈو کے چنئی میں صحافی طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایشین کالج آف جرنلسٹ کی طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر اوبر آٹو ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دراصل 25 تاریخ کو متاثرہ اپنی سہیلی کے ساتھ ای سی آر سے رات کے وقت شولنگنالور میں واقع ہوٹل آ رہی تھی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ 'ڈراپنگ پوائنٹ' پر آٹو ڈرائیور نے اس کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔Sexual Harassment to Journalist Student
صحافی طالبہ نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے آٹو ڈرائیور کی تصویر کے ساتھ گریٹر چنئی پولیس کو ٹیگ کیا۔ طالبہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس کا جواب دیتے ہوئے چنئی پولیس نے کہا کہ ضروری کارروائی کی جائے گی۔