اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Restaurants Menu in Kashmir رمضان میں کشمیر کے متعدد رستوران کے مینو میں تبدیلی، مختلف قسم کے انواع و اقسام کے انتظامات

رمضان المبارک کے مہینہ میں کشمیر کے متعدد رستوران کے مینو میں تبدیلی لائی جاتی ہے۔ روزہ داروں کے افطار کے لیے رستوران میں مختلف قسم کے انواع و اقسام کے پکوان تیار کیے جاتے ہیِں۔ Several Restaurants Change Their Menu During Ramadan in Kashmir

مختلف قسم کے انواع و اقسام کے انتظامات
مختلف قسم کے انواع و اقسام کے انتظامات

By

Published : Mar 29, 2023, 1:42 PM IST

مختلف قسم کے انواع و اقسام کے انتظامات

سرینگر: رمضان المبارک کا مہینہ دعاوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ دوستوں اور روشتہ داروں کے درمیان تعلقات کو بحال کرنے کا مہینہ ہے۔ اس مقدس مہینہ میں لوگ اپنے اہل و عیال کے ساتھ ایک دسترخوان پر بیٹھ کر ایک ساتھ افطار کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے لئے خیر کی دعائیں کرتے ہیں۔ وہیں رمضان المبارک کے مہینہ میں روزہ داروں کے لئے کشمیر کے ایک ریستوراں میں لذیذ اور مزیدار پکوانوں تیار کئے جاتے ہیں۔ سرینگر کے وزیر باغ میں کیفے ابابیل نے ایک متنوع مینو تیار کیا ہے۔ یہ آپ کو کھجور کے ساتھ ساتھ تازہ پھلوں کی پلیٹ بھی پیش کرتا ہے۔ اس مینو میں تلسی کے بیجوں کا مشروب، شاندار پرانٹھے اور بحیرہ روم کے پکوانوں کی شکل میں روح پرور لذیذ کھانا شامل ہوتا ہے۔
اس حوالے سے کیفے ابابیل کے سینئر ایگزیکٹو باورچی بشارت حسین کا کہنا ہے کہ افطار کے لیے ہمارے پاس متوازن غذا کا مینو ہے۔ سب سے پہلے تلسی کے بیجوں کا شربت، پھر میوے اور اس کے بعد ہمس دیتے ہیں۔ ہمارے پاس بحیرہ روم اور بھرتی دونو پکوان پیش کیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد ان کو لال ماس، مرگ الفہم وگرا ملتا ہے۔ افطار کے وقت یہ پکوان مہمانوں کو دئے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ رات 10:30 بجے تک جاری رہتا ہے۔ اور یہاں مرد خواتین کے لئے نماز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
وہیں جواہرنگر کے میرین ڈائن رستوران میں خصوصی طور پر تیار کردہ افطار مینو میں خوشبودار اور ذائقہ دار نان ویج پکوان تیار کئے جاتے ہیں۔ میرین ڈائن کے ملازم رضوان احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں آپ کو افغانی موموز اور تندوری موموز کے علاوہ تندوری ٹراؤٹ مچھلی بھی تیار کی جاتی ہے۔ جہاں تک رمضان کی بات ہے تو خاص طور پر ہم عربین پکوان تیار کرتے ہیں۔ تلسی کے بیجوں کا مشروب، میوے اور کھجور مفت میں فرہم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں پکوان میں حلیم، شیش تاؤ، مچھلی، فتوش اور دیگر پکوان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:۔Kashmir Trout Fish کشمیر میں" ٹراؤٹ" کو عام کرنے کی منفرد پہل

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے پاس سبزی خوروں کے لئے بھی پکوان بھی ملتے ہیں۔ ہم افطار اور سحری دونو یہاں فرہم کراتے ہیں۔ یہ آئیڈہ سعودی سے لیا گیا ہے۔ قریب میں ہی ایک مسجد واقع ہے جہاں نماز کا انتظام کیا گیا ہے۔ وہیں سرینگر میں متعدد ریستوران میں عربین اور بحیرہ روم کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں۔ رمضان کے مہینہ میں روایتی کشمیری پکوان بھی اپنے مہمانوں کو کھلاتے ہیں۔ رویرا کے ملازم غلام نبی کا کہنا ہے کہ ہم یہاں سب کچھ اپنے مہمانو کو فرہم کرتے ہیں۔ تلسی کے بیجوں کا شربت، میوے، کباب، کشمیری وازوان، گوشت اور سبزی کے پکوان شامل ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details