اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Uttarakhand Road Accident: اتراکھنڈ میں سڑک حادثہ، 10 ہلاک - اتراکھنڈ سڑک حادثہ کی خبر

چمپاوت ضلع میں ایک میکس گاڑی کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ سکھیڈھنگ-ڈندامینار روڈ پر پیش آیا۔Road Accident in Champawat

سڑک حادثے میں 10 سے زائد افراد ہلاک
سڑک حادثے میں 10 سے زائد افراد ہلاک

By

Published : Feb 22, 2022, 10:41 AM IST

اتراکھنڈ کے چمپاوت ضلع میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاں گزشتہ شب ایک میکس گاڑی کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ سکھیڈھنگ-ڈندامینار روڈ پر پیش آیا۔ Several People Died in Road Accident In Champawat

اطلاع کے مطابق میکس گاڑی نمبر یو کے 04 ٹی اے 4712 میں سوار تمام لوگ ٹنک پور کے پنچ مکھی دھرم شالا میں ککنائی کے رہنے والے لکشمن سنگھ کے بیٹے منوج سنگھ کی شادی میں شرکت کے بعد گھر واپس آ رہے تھے۔ تقریباً 3.20 بجے میکس گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

مزید پڑھیں:۔Four Injured Including Bride And Groom: سڑک حادثہ میں دلہا اوردلہن سمیت چارزخمی

مرنے والوں میں زیادہ تر لکشمن سنگھ کے رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔ اطلاع کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو ضلع اسپتال چمپاوت میں داخل کرایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details