جے پور۔ راجستھان میں نئے وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے بلائی گئی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ سے قبل کانگریس میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ یو ڈی ایچ کے وزیر شانتی دھاریوال کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے گہلوت خیمے کے اراکین اسمبلی استعفیٰ پیش کرنے کے لیے اسپیکر سی پی جوشی کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ اس کے بعد گہلوت حامی کے تقریبا 82 اراکین اسمبلی نے اپنا تحریری استعفی اسپیکر سی پی جوشی کو سونپ دیا۔ اس کے ساتھ ہی گہلوت کیمپ کے اراکین اسمبلی کی مخالفت کی وجہ سے لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔Several MPs resigned in Rajasthan
آپکو بتادیں کہ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی کانگریس کے قومی صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی سے قبل ہونے والی کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ پارلیمانی امور کے وزیر شانتی دھاریوال کے گھر پر جمع ہونے والے گہلوت کیمپ کے اراکین اسمبلی کے نہيں آنے سے کھٹائی میں پڑگئی۔ گہلوت خیمے کے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران کے دوران وزیراعلی گہلوت کی حمایت کرنے والے 102 ایم ایل اے میں سے کوئی بھی نیا وزیر اعلیٰ بنایا جائے اور اس کے بعد اشوک گہلوت کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ وزیر خوراک پرتاپ سنگھ کھچریاواس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کا یہ احساس ہے کہ ان 102 ایم ایل اے میں سے کسی کو وزیر اعلیٰ بنایا جا ئے، وہ قابل قبول ہیں لیکن بی جے پی کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ناراضگی ہے تو پارٹی کے سربراہ سنیں گے اور اس کا ازالہ بھی کریں گے۔