اتر پردیش کے لکھنؤ میں مولانا علی میاں میموریل حج ہاوس میں اتر پردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا کی صدارت میں تمام اراکین کی موجودگی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں رواں برس میں اتر پردیش سے جانے والے عازمین حج کی پریشانیوں اور ان کو حل کرنے کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ساتھ ہی 12 نومبر کو نئی دہلی میں حج کمیٹی آف انڈیا کی میٹنگ میں ہونے والے فیصلے اور ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ دیے گئے مشورے کے سلسلے میں اراکین لو آگاہ کیا گیا۔ Uttar Pradesh Haj Committee Meeting
میٹنگ کا آغاز قرآن شریف کی تلاوت کے ذریعے کیا گیا۔ حج کمیٹی کے اراکین کے ذریعے حج کے دوران محرم عازمین حج کے ساتھ ہوئی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ حج کمیٹی آف انڈیا کو اس حوالے سے ایک تجویز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ یہ بھی طے پایا ہے کہ سفر حج کے دوران سعودی عرب حکومت عازمین حج کو ٹھہرنے کے لئے محرم اور غیر محرم کا خیال رکھتے ہوئے سہولتیں فراہم کرے۔