سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی سات سالہ سامیہ مجید نے گوا میں منعقد انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شب میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ بارہمولہ کے سوپور سے تعلق رکھنے والی سامیہ نے اس انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان، نیپال، بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ International Karate Championship in Goa
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سامیہ نے بتایا کہ وہ کافی خوش ہیں۔ ان کو خود پر کافی بھروسہ ہے۔ پہلے وہ گھر سے باہر نکلنے سے بھی ڈرتی تھیں لیکن اب وہ کسی کے ساتھ بھی کراٹے کھیل سکتی ہیں اور شکست دے سکتی ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ مختلف مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کسی سے کم نہیں ہوتی، اگر ایک لڑکی کو مواقع فراہم کیے جائے تو وہ اپنا دفاع خود کر سکتی ہیں۔