اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Student Died ٹیچر کی پٹائی کے بعد سات سالہ طالب علم کی موت

بہار کے سہرسہ میں پرائیویٹ اسکول کے ہاسٹل میں زیرتعلیم سات سالہ بچے کی ٹیچر کے ذریعے پٹائی کے بعد موت ہو گئی۔ بے ہوشی کی حالت میں بچے کو نجی کلینک لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

سات سالہ بچے کی ٹیچر کے ذریعے پٹائی کے بعد موت
سات سالہ بچے کی ٹیچر کے ذریعے پٹائی کے بعد موت

By

Published : Mar 24, 2023, 4:27 PM IST

Updated : Mar 24, 2023, 4:34 PM IST

سات سالہ بچے کی ٹیچر کے ذریعے پٹائی کے بعد موت

سہرسہ:بہار کے ایک پرائیویٹ اسکول میں زیر تعلیم 7 سالہ ایک طالب علم کی ٹیچر کے ذریعے پٹائی کے بعد موت ہو گئی۔ الزام ہے کہ اسکول کے ڈائریکٹر نے اسے لاٹھی سے اتنا مارا کہ بچے کی سانس ہی رک گئی، تب بھی استاد کو معصوم طالب علم پر ترس نہیں آیا۔ وہ اسے لاٹھی سے مارتا رہا، یہاں تک کہ بچہ بے ہوش ہوگیا۔ بے ہوشی کی حالت میں اسے نجی کلینک لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اسکول میں پیٹائی سے 7 سالہ بچے کی موت: سہرسہ کے سمری بختیار پور تھانہ علاقے میں ایک پرائیویٹ اسکول میں ایل کے جی میں زیر تعلیم آدتیہ کمار (7 سال) 10 دن پہلے ہاسٹل آیا تھا۔ وہ ہاسٹل میں رہ کر پڑھتا تھا۔ آدتیہ کے والدین مدھے پورہ کے رہنے والے ہیں۔ لواحقین کو اسکول سے فون آیا کہ آپ کا بچہ بے ہوش ہو گیا ہے۔ اسے پرائیویٹ کلینک بھیج دیا گیا ہے۔ لواحقین کلینک پہنچے تو ان کا بچہ مر چکا تھا۔ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا تھا۔

لواحقین نے اسکول انتظامیہ کے خلاف شکایت درج کرائی اور الزام لگایا کہ ان کے بچے کی موت اسکول میں مار پیٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے حالانکہ اسکول کا ڈائریکٹر فرار ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ بچے کو 14 مارچ کو ہولی کے بعد ہاسٹل بھیجا گیا تھا۔ ہاسٹل جانے کے بعد اس سے بات نہیں ہوئی تھی۔ آج اچانک اسکول سے فون آیا کہ آپ کا بچہ بے ہوش ہے۔ میں پرائیویٹ کلینک پہنچا تو میرا بیٹا مر چکا تھا۔ ہم نے صدر تھانے کو اطلاع دی۔ صدر تھانے سے آئی پولیس بچے کو پوسٹ مارٹم کے لیے لے گئی ہے۔

بچے کے والدپرکاش یادو نے کہا کہ 'میرے بیوی کا بھائی 14 مارچ کو ہولی کے بعد بچے کو لے کر اسکول پہنچے تھے۔ تب سے میرا اس سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ آج اچانک مجھے فون آیا کہ آپ کا بچہ بیہوش ہوگیا ہے۔ وہ ایک پرائیویٹ کلینک میں داخل ہے۔ جب ہم ہسپتال پہنچے تو بچہ مر چکا تھا۔' والد کی شکایت ملنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے۔ ملزم اسکول ڈائریکٹر کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس مزید کارروائی کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ اس معاملے میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Dalit Boy Beaten By Teacher دلت طالب علم کی پٹائی اور موت پر چراغ پاسوان برہم

Last Updated : Mar 24, 2023, 4:34 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details