گوپال گنج:جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے حملہ کے بعد گوپال گنج کے سات مزدور بحفاظت اپنے گاؤں واپس پہنچ گئے ہیں۔ ایم پی اور محکمہ داخلہ کی پہل سے گوپال گنج کے سات مزدور اپنے گاؤں واپس پہنچے ہیں۔ اس دوران مزدوروں نے رکن اسمبلی ڈاکٹر آلوک کمار سمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ دوبارہ وہاں نہیں جائیں گے، وہ اپنی ریاست اور شہر میں رہ کر روزی روٹی کا انتظام کریں گے۔ Seven Laborers of Gopalganj Returned From Anantnag
بتا دیں کہ 3 نومبر کو اننت ناگ کے وانی ہاما دیالگام علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار کر دو غیر مقامی افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ اس حملے میں گوپال گنج صدر بلاک کے جادوپور دکھہرن پنچایت کے ماشان تھانا گاؤں کے رہنے والے بھیکھو عرف راجو رام کو گولی لگی تھی، واقعے کے بعد تمام مزدوروں کو جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے گھروں میں نظر بند کر دیا تھا۔ واقعہ کے 12 دن بعد لواحقین کو واقعہ کا علم ہوا۔ جس کے بعد مزدوروں کے گھر والوں نے ایم پی ڈاکٹر آلوک کمار سمن سے انہیں بحفاظت واپس بلانے کی درخواست کی۔ Non Local Labourers Shot in Anantnag