جموں و کشمیر انتظامیہ نے اراضی ریکارڈ معلوماتی نظام کے تحت "آپ کی زمین آپ کی نگرانی" کے عنوان سے آن لائن سسٹم مرتب کیا ہے تاکہ عوام کو آن لائن طریقہ کار سے اراضی ریکارڈ تک رسائی حاصل ہوسکے۔
حکومت کی جانب سے محکمہ مال کے کشمنر سیکرٹری نے ایک سرکیولر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو اراضی سے متعلق معلومات تک آن لائن طریقہ کار سے رسائی حاصل ہوگی۔
سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ اراضی ریکارڈ تک رسائی کی سہولیات کے لیے پنچایت گھروں اور سی ایس سی مراکز نوڈل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔ وہیں ضلع ترقیاتی کمشنرز کو اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان نوڈل پوائنٹوں پر معقول کاؤنٹرز کا قیام عمل میں لا کر عملے کو تعیناتی کریں جبکہ آن لائن پورٹلز سے متعلق سبھی اضلاع میں بیداری مہم شروع کریں۔