اردو

urdu

Separate Family Data علیٰحدہ ڈیٹا بیس کشمیریوں کو پریشان کرنے کی کوشش، ڈاکٹر ہربخش سنگھ

By

Published : Dec 15, 2022, 1:07 PM IST

پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کشمیری عوام کے لیے علیٰحدہ ڈیٹابیس اور فیملی کارڈ بنانے کو کہا گیا ہے جو حکومت کی نیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر رہا ہے۔ Separate database for Kashmiris

علیحدہ ڈیٹا بیس کشمیریوں کو پریشان کرنے کی کوشش ہے، ڈاکٹر ہربخش سنگھ
علیحدہ ڈیٹا بیس کشمیریوں کو پریشان کرنے کی کوشش ہے، ڈاکٹر ہربخش سنگھ

ترال: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں ایک سرکاری تقریب منعقد ہوئی جس میں پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے شرکت اور عوام کو مخاطب کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کشمیری عوام کے لیے علیٰحدہ ڈیٹابیس اور فیملی کارڈ بنانے کو کہا گیا ہے جو حکومت کی نیت پر سوالیہ نشان کھڑا کررہا ہے، اس سے عوامی بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔ وہیں ریاستی کانگریس نے بھی کشمیری عوام کے لیے علیٰحدہ ڈیٹابیس اور فیملی کارڈ بنانے کو سازش قرار دیا۔ Separate database is an attempt to disturb Kashmiris says Dr. Harbaksh Singh

علیحدہ ڈیٹا بیس کشمیریوں کو پریشان کرنے کی کوشش ہے، ڈاکٹر ہربخش سنگھ

مزید پڑھیں:۔Omar Abdullah اس بار کے الیکشن لوگوں کی شناخت کیلئے لڑے جائیں گے، عمرعبدااللہ

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پورے ملک میں آدھار سسٹم رائج ہے۔ کشمیری عوام کے لیے ایک نیا فیملی ڈیٹا بیس تیار کرنے کا کیا مطلب ہے؟ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت یہاں کے عوام کو ہراساں کرنا چاہتی ہے اور اس سخت سردی میں اب عوام کو فیملی کارڈ بنانے کے لیے طویل قطار میں لگنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اس ضمن میں اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے کہ آخر ایسے فیصلے کیوں کیے جا رہے ہیں۔ اس سے عوامی سطح پر خدشات پیدا ہورہے ہیں، جن کا ازالہ وقت کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details