اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سینسیکس نے تاریخ رقم کی، پہلی بار 57000 اور نفٹی 17000 کے اوپر - بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سینسیکس

بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سینسیکس پہلی بار 57 ہزار پوائنٹس کو عبور کرتے ہوئے 662.63 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 57552.39 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 17 ہزار پوائنٹس سے اوپر پہلی بار 201.15 پوائنٹس کی تیزی سے 17132.20 پر پہنچ گیا۔

سینسیکس نے تاریخ رقم کی
سینسیکس نے تاریخ رقم کی

By

Published : Aug 31, 2021, 10:49 PM IST

عالمی معیشت کی بحالی اور مقامی سطح پر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے جی ڈی پی کے اعداد و شمار مستحکم رہنے کی امید سے حوصلہ پاکر سرمایہ کاروں کی ہمہ جہت خریداری کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ رواں مالی سال بلندیوں تک پہنچ کر ایک بار پھر نیا ریکارڈ بنایا۔

سینسیکس نے تاریخ رقم کی

بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سینسیکس پہلی بار 57 ہزار پوائنٹس کو عبور کرتے ہوئے 662.63 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 57552.39 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 17 ہزار پوائنٹس سے اوپر پہلی بار 201.15 پوائنٹس کی تیزی سے 17132.20 پر پہنچ گیا۔

بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے حصص میں ہمہ جہت خریداری ہوئی ۔ بی ایس ای مڈ کیپ 197.05 پوائنٹس کے اضافے سے 23853.43 پوائنٹس اور اسمال کیپ 229.66 پوائنٹس کے اضافے سے 26919.94 پوائنٹس پر رہا۔

مزید پڑھیں:جولائی میں بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں 9.4 فیصد اضافہ

بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3341 کمپنیوں کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 1571 فائدہ میں،1624 میں گھاٹے میں جبکہ 146 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details