اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مکر سنکرانتی پر شہریوں کو سرکردہ رہنماؤں کی مبارکباد - وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے شہریوں کو مکر سنکرانتی

وزیر اعظم نریندر مودی، راہل گانھی اور پرینکا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں نے ملک کے شہریوں کو مکر سنکرانتی ، پونگل ، بیہو سمیت دیگر تہواروں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سبھی کی زندگی میں نئی ​​توانائی اور نئے جوش کی خواہش کی ۔

By

Published : Jan 14, 2021, 4:21 PM IST

مودی نے مکر سنکرانتی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا 'ملک کے شہریوں کومکر سنکرتی کی بہت بہت مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ اتراین سوریہ دیو سبھی کی زندگی میں نئی ​​توانائی اور جوش بھردیں'۔

وزیراعظم نے پونگل کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا سبھی کو پونگل کی مبارکباد ، بالخصوص میری تامل بہنوں اور بھائیوں کو۔ یہ خصوصی تہوارتامل ثقافت کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کرتا ہے۔ ہمیں اچھی صحت اور کامیابی کا آشیرباد ملے۔ یہ تہوار ہمیں فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے اور ہمدردی کے جذبے کو آگے بڑھانے کی بھی ترغیب دیتا ہے۔

وہیں کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی مکر سنکرانتی کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئےامید ظاہر کی ہے کہ اپنے حقوق کی لڑائی لڑ رہے کسانوں اور مزدوروں کو انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا فصلوں کی کٹائی کا وقت خوشی اور جشن کا موقع ہے۔ سبھی کو مکر سنکرانتی ، پونگل ، بیہو اور اترائن کی مبارکباد ۔اپنے حقوق کے لئے طاقتور لوگوں کے خلاف لڑ رہے کسانوں اورمزدوروں کے لئے خصوصی دعائیں اور مبارکباد

وہیں پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ملک کے تمام شہریوں کومکر سنکرانتی ، پونگل اوربیہو کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔ فصلوں سے منسلک ان تہواروں کے جوش و خروش کے بیچ ایشور سے دعا ہے کہ فصل اگانے والے کسانوں کو انصاف ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details