کوزیکوڈ: کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر آریدان محمد (87) کا خرابی صحت کے سبب کوزیکوڈ کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ٹریڈ یونین سرگرمیوں کے ذریعے فعال سیاست میں آنے والے آریدان محمد تین وزارتوں میں وزیر رہے۔ ان کی پیدائش نیلمبور میں 1935 میں ہوئی۔ انہوں نے 1952 میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 1958 سے کے پی سی سی کے رکن رہے۔ وہ کوزیکوڈ اور ملاپورم اضلاع کے ڈی سی سی صدر اور کے پی سی سی جنرل سکریٹری کے عہدوں پر فائز رہے۔ وہ آئی این ٹی یو سی کی مختلف ٹریڈ یونینوں کے عہدیدار تھے۔Senior Congress leader and former minister Aryadan Muhammed passes away
Aryadan Muhammed no more کانگریس کے سینئر رہنما آریدان محمد کا انتقال - آریدان محمد کا موت
سابق وزیر آریدان محمد نے 1952 میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 1958 سے کے پی سی سی کے رکن رہے۔ وہ کوزیکوڈ اور ملاپورم اضلاع کے ڈی سی سی صدر اور کے پی سی سی جنرل سکریٹری کے عہدوں پر فائز رہے۔ وہ آئی این ٹی یو سی کی مختلف ٹریڈ یونینوں کے عہدیدار تھے۔Aryadan Muhammed no more
مزید پڑھیں:۔Bishnu Sethi Passes Away اڈیشہ کے بی جے پی ایم ایل اے وشنو سیٹھی کا انتقال
سنہ1977 میں وہ نیلمبور سے پہلی بار قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ وہ 1980، 1987، 1991، 1996، 2001، 2006 اور 2011 میں نیلمبور سے مسلسل قانون ساز اسمبلی منتخب ہوتے رہے۔ آریدان 1980 میں نینار کی کابینہ میں وزیر محنت اور جنگلات تھے۔ وہ اے کے انٹونی کی کابینہ میں محنت اور سیاحت کے وزیر تھے۔ اومن چانڈی کی کابینہ میں انہوں نے بجلی کا محکمہ سنبھالا۔ آریدان ایک غیر متزلزل رہنما تھے، جنہوں نے یو ڈی ایف کے رکن ہونے کے باوجود ملاپورم میں مسلم لیگ کے خلاف جدوجہد کی۔