کولگام: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ویسو قاضی گنڈ پنڈت کالونی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کشمیری پنڈتوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دراصل کشمیری پنڈتوں کی ہلاکت اور کشمیری پنڈت پی ایم پیکچ کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے حال ہی میں پانچ ممبران پر مشتمل ایک کیمٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس کی صدارت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر و سابق نائب وزیر اعلی ڈاکٹر نرمل سنگھ کر رہے ہے۔ Dr Nirmal Singh Visits Pandit Colony
ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ویسو قاضی گنڈ پنڈت کالونی کا دورہ کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے ان سے تبادلہ خیال کیا اور انہں یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائےگا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ آئے روز پنڈتوں پر حملے کو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ انسان انسانیت بھول گیا ہے۔