اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Urdu University: اُردو یونیورسٹی میں المنائی اسوسی ایشن کا سمینار - مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی

سمینار کے بعد وائس چانسلر، انجمن طلبائے قدیم کے اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے ۔ سمینار میں حصہ لینے والے خواہش مند مقالہ نگار، پروفیسر سید نجم الحسن سے 9866619519 یا اعجاز قریشی، صدر انجمن طلبائے قدیم سے 9391011076 فون نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اُردو یونیورسٹی میں المنائی اسوسی ایشن کا سمینار
اُردو یونیورسٹی میں المنائی اسوسی ایشن کا سمینار

By

Published : Nov 24, 2021, 11:07 PM IST

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی دفتر ڈین المنائی آفیئرس، انجمن طلبائے قدیم کے تعاون سے ایک سمینار بعنوان ”اُردو زبان میں تعلیم ہماری کامیابی کا راز“ کا /27 نومبر 2021کو سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں صبح 10 بجے تا دوپہر 1:30 بجے اہتمام کر رہا ہے۔

پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ سمینار کے کنوینر پروفیسر سید نجم الحسن ، ڈین الومنائی کے بموجب اس سمینار کے انعقاد کا مقصد اردو یونیورسٹی کے ایسے فارغین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو یونیورسٹی سے فراغت کے بعد زندگی کے مختلف شعبہ حیات میں برسرکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل مواد کے ذریعے مولانا آزاد کو اردو یونیورسٹی کا خراج

سمینار کے بعد وائس چانسلر، انجمن طلبائے قدیم کے اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کریں گے ۔ سمینار میں حصہ لینے والے خواہش مند مقالہ نگار، پروفیسر سید نجم الحسن سے 9866619519 یا جناب اعجاز قریشی ، صدر انجمن طلبائے قدیم سے 9391011076 فون نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ مقالہ نگاروں کو سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details