اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

T20 International Match: بھارت-نیوزی لینڈ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سکیورٹی انتظامات سخت - etv bharat news

ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم (Eden gardens stadium) میں بھارت اور نیوزی لینڈ (India v New Zealand) کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی - 20 انٹرنیشنل میچ کے مدنظر کولکاتا اور اس سے متصل اضلاع کو جوڑنے والی سڑکوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

T20 international
بھارت-نیوزی لینڈ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سکیورٹی انتظامات سخت

By

Published : Nov 21, 2021, 5:27 PM IST

Updated : Nov 21, 2021, 9:07 PM IST

کولکاتا پولیس نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹی - 20 انٹرنیشنل میچ کے مدنظر کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دییے گئے ہیں۔

ویڈیو
دارالحکومت کولکاتا سے متصل اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ اور ہاوڑہ اور کولکاتا کو جوڑنے والی سڑکوں پر کڑی نظر رکھی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ناکہ بندی کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

لال بازار (پولیس ہیڈ کوارٹر ) سے موصولہ اطلاع کے مطابق کل سنیچر کی شام سے ہی کولکاتا اور اس کے اطراف میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دییے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی اور جزوی واچ ٹاور کے ذریعہ ایڈن گارڈن اور اس کے اطراف پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس دوران شیدائیوں سے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف ریاستی وزیر کھیل منوج تیواری (بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر) نے کہا کہ ریاستی حکومت میچ کے کامیاب انعقاد کے لئے پرعزم ہیں۔ اس کے لئے بھر پور کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کو کلین سوئپ کرنے اترے گی



انہوں نے کہا کہ ہم اپنی طرف سے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت اور کرکٹ ایسوسی ایشن کی مشترکہ کوششوں کی بدولت پہلے بھی ڈھیر سارے میچ کا کامیاب انعقاد کر چکے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے مختلف سڑکوں کا روٹ بدل دیا ہے۔ دن میں دو بجے سے ہی ایڈن گارڈن جانے والی تمام سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ میچ سے پہلے اور اس کے بعد ٹریفک ایڈن گارڈن سے جڑنے والی سڑکوں کے روٹ جزوی طور پر بند رہیں گے تاکہ اس سے کسی کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ آمدورفت نظام کو آسان اور بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے، اس کے لئے پہلے ہی اعلان کیا جا چکا تھا۔

Last Updated : Nov 21, 2021, 9:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details