چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جیوتی سنگھ کی بینچ نے دہلی پولیس اور دہلی بار کونسل کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ وکلاء کی جامع رائے کی بنیاد پرکوئی حکم جاری کرے گی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ضلعی عدالتوں کی سکیورٹی پختہ کرنے کے لئے کوئی بھی متعلقہ وکیل اپنی تجاویز براہ راست دہلی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کو پیش کر سکتا ہے۔
بینچ نے کہا کہ دہلی پولیس، دہلی بار کونسل، دہلی بار ایسوسی ایشن سمیت متعلقہ وکلاء اور فریقین کی تجاویز کی بنیاد پر کوئی آرڈر جاری کیا جائے گا ۔ دہلی ہائی کورٹ نے روہنی میں ماضی میں پیش آئے گینگ وار کے واقعے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ اس واقعہ میں تین بدمعاش مارے گئے تھے ۔