اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Security Lapse Case ہریانہ میں امت شاہ کی سیکورٹی میں کوتاہی، ایکسپائری ڈیٹ کے ساتھ آگ بجھانے والے آلات ملے

وزیر داخلہ امت شاہ نے 14 فروری کو ہریانہ کے سونی پت ضلع کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے مورتھل کے دین بندھو چھوٹو رام یونیورسٹی میں بوتھ پالکوں کی میٹنگ کی تھی۔ اس دوران ان کے حفاظتی نظام میں بڑی چوک ہوئی تھی۔ جس کی جانکاری اب سامنے آئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 5, 2023, 10:40 PM IST

سونی پت: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 14 فروری کو سونی پت کے دورے پر تھے۔ انہوں نے مورتھل کے دین بندھو چھوٹو رام یونیر سٹی وشو ودیالیہ میں بوتھ پالکوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ یونیورسٹی کا آڈیٹوریم جس میں امت شاہ کا پروگرام ہوا تھا۔ وہاں نصب آگ بجھانے والے آلات ایکسپائر ہو چکے تھے۔ اس پر نئی ایکسپائری ڈیٹ کی جعلی پرچی لگائی گئی۔ یہ معلومات اب منظر عام پر آئی ہے۔ جس کمپنی نے آڈیٹوریم میں آگ بجھانے کے آلات لگائے تھے اس پر اس گڑبڑی کا الزام ہے۔ جس کے بعد کمپنی کے مالک نے سونی پت مورتھل تھانے میں شکایت دی ہے۔ فی الحال تھانے میں ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ لیکن معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

پورے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے شکایت کنندہ سنیل کمار نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً 2 سال قبل دین بندھو چھوٹو رام یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں آگ بجھانے والے آلات لگائے تھے۔ جس کی ایکسپائر ہونے کی مدت 1 سال تک تھی۔ ان کے ایکسپائر ہونے کے بعد مورتھل یونیورسٹی کے اہلکاروں نے آگ بجھانے والے اداروں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے والے آلات پر ان کی کمپنی کے جعلی لیبل چسپاں کر دیے۔ کیونکہ یہ کام وزیر داخلہ امت شاہ کی آمد کے دوران ہوا تھا۔ اگر یہاں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا تو اس کا ذمہ دار کون ہوتا؟

وہیں شکایت کنندہ سنیل کی شکایت کے بعد مورتھل یونیورسٹی کے عہدیداروں کے ساتھ ہریانہ پولیس کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ اگر پروگرام کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آجاتا تو آگ بجھانے کے آلات کام ہی نہیں کرتے۔ شکایت کنندہ سنیل کے مطابق انہوں نے آگ بجھانے والے آلات کو دوبارہ ری فل نہیں کیا گیا، جب کہ ہر سال آگ بجھانے والے آلات کو ری فل کیا جاتا ہے، تاکہ آگ لگنے کے دوران آگ کو بجھایا جاسکے۔ سنیل کی شکایت کے بعد اس پورے معاملے میں مورتھل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجندر عنایت سے لیکر کوئی بھی افسر میڈیا کے سامنے نہیں آرہے ہیں۔ جبکہ سونی پت پولیس بھی میڈیا سے دوری بنا رہی ہے اور تحقیقات کی بات کر رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ سونی پت پولیس اس پورے معاملے کی تحقیقات کب تک کرے گی۔ ورنہ یہ شکایت بھی دوسری فائلوں کی طرح دب کر رہ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah Visit Pune امیت شاہ کی سیکورٹی میں کوتاہی، ملزم گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details