اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اے ایم یو میں سکیورٹی بڑھائی گئی، یونیورسٹی میں داخل ہونے والے ہر شخص پر پینی نظر - अलीगढ़ मुस्लिम यूनिवर्सिटी

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کی جانب سے جاری نوٹس کے بعد یونیورسٹی کے سبھی داخلی اور خارجی دروازوں پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

security increase at aligarh muslim university
اے ایم یو میں سکیورٹی بڑھائی گئی

By

Published : Aug 6, 2021, 10:13 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سبھی داخلی اور خارجی دروازوں جیسے باب سید، باب صدی، ڈینٹل گیٹ، ڈینٹل چیک پوسٹ، اے بی کے یونین (بوائز) اسکول کے قریب نیو گیٹ پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخل ہونے والے ہر شخص پر پینی نظر ہوگی۔

دیکھیں ویڈیو

یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور طلبہ کو اپنا شناختی کارڈ دیکھانا ہوگا اور اس کے علاوہ دیگر لوگوں کو یونیورسٹی میں داخل ہونے کے لئے اپنا نام اور موبائل نمبر کو رجسٹر میں درج کرانا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی سبھی دو پہیہ، تین پہیہ اور چار پہیہ کے رجسٹریشن نمبر بھی درج کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل یونیورسٹی کے ڈاک پوائنٹ پر ایک شخص کو نامعلوم بائک سواروں نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا، جس کے بعد یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) نے ایک نوٹس جاری کیا جس کے بعد ہی یونیورسٹی کے سبھی داخلی اور خارجی دروازوں پر سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے ترجمان پروفیسر شافع قدوائی نے بتایا حالانکہ یونیورسٹی ابھی بند ہے سبھی کام آن لائن ہو رہے ہیں، کچھ ہی طلبہ یونیورسٹی میں رہ رہے ہیں۔ جیسا کہ کچھ روز قبل باہری شخص نے یونیورسٹی میں داخل ہو کر ماحول کو خراب کیا تھا اکثر یونیورسٹی میں سماج دشمن عناصر داخل ہوجاتے ہیں جس سے یونیورسٹی کا ماحول خراب ہوتا ہے۔

اے ایم یو میں سکیورٹی بڑھائی گئی

اسی لئے اب یونیورسٹی کے سبھی داخلی اور خارجی دروازوں پر سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ ہر شخص کو داخل ہونے سے پہلے اپنا نام، موبائل نمبر اور گاڑی کا رجسٹریشن نمبر درج کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:

علی گڑھ: اے ایم یو کو گورنمنٹ یونیورسٹیوں میں ملا چوتھا مقام

رجسٹرار کی جانب سے شائع نوٹس کے مطابق کی سکیورٹی کو بڑھایا گیا ہے۔ یونیورسٹی رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) نے کہا کہ داخلی راستوں پر موجود سکیورٹی عملے کو ایک رجسٹر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے جس میں یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہونے والے سبھی دو پہیہ، کار اور دیگر چار پہیہ چلانے والے افراد کے نام کے ساتھ ان کے فون نمبر درج کرنے ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details