چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم کی خبریں آتی ہی رہتی ہیں، تاہم اب سیکیورٹی فورسز نے نکسلیوں کا پیچھا کرنا شروع کردیا ہے، اسی سلسلہ میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ پانچ نکسلیوں کی شناخت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نکسلی محاذ پر سکیورٹی فورسز کے لیے یہ بڑی کامیابی قرار دی جاسکتی ہے، بتایا جارہا ہے کہ چھتیس گڑھ کے تین اضلاع سے پانچ نکسلیوں کو گرفتار کیا گیا۔
چھتیس گڑھ میں سکیورٹی فورسز نے پانچ نکسلیوں کو گرفتار کرلیا - نکسلائٹ دیپش ہملا کو بیجاپور ضلع سے گرفتار کیا گیا
چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ پانچ نکسلیوں کی شناخت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کی شناخت یوکا ایاٹا، میڈکم حرام، دیپیش ہیملا، بلکو اور گودرو تامو کے نام سے ہوئی ہے۔
خبر کے مطابق اسسٹنٹ کانسٹیبلس کے قتل میں ملوث دو نکسلیوں کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع سکما سے گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت چنتا گوفا اور الارما ڈگگو کے رہائشی، یوکا ایاٹا اور میڈکم حرم کے نام سے ہوئی ہے۔
ایک اور خوفناک نکسلائٹ دیپش ہملا کو بیجاپور ضلع سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر آتش زنی سمیت متعدد مقدمات میں اور نکسلی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جب کہ دنتے واڑہ میں دو نکسل باشندوں کو جن میں سے ایک پر ایک لاکھ روپئے کا انعام تھا، کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار نکسلیوں کی شناخت بلقو اور گوڈرو تامو کے نام سے ہوئی ہے۔