ریاست اترپردیش کے میرٹھ ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سہارنپور ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جی آر پی اور آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے پروگرام سے قبل نو نومبر کو میرٹھ کے سٹی ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد سہارنپور ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا، مسافروں پر نظر رکھی جارہی ہے۔
ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سیکورٹی میں اضافہ مزید پڑھیں:۔میرٹھ ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی
جی آر پی سی او دھرمیندر یادو کی قیادت میں جی آر پی اور آر پی ایف کے جوانوں نے ریلوے اسٹیشن پر تلاشی مہم شروع کردی۔ اس دوران ڈاگ اسکوائڈ کو ساتھ لیکر مسافروں کی تلاشی کی گئی۔ پلیٹ فارم پر مسافروں کے سامان کی تلاشی لی گئی اور اسٹیشن کی بھی کافی باریک بینی کے ساتھ تلاشی کی گئی۔
اس سلسلے میں جی آر پی سی او دھرمیندر یادو کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن کو اڑانے کی دھمکی بھرا لیٹر موصول ہوا ہے، اسی کے مد نظر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔
دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد غازی آباد، ہاپوڑ، بلند شہر، شاملی، سہارنپور، مظفر نگر، مراد آباد اور میرٹھ سمیت دیگر اضلاع کے تمام اسٹیشنوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
اس سے قبل لکھنؤ، وارانسی، گورکھپور، پریاگ راج اور کانپور سمیت 46 اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔