کانپور: ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں لوگوں نے نئے سال کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کرکے کافی جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا۔ اس دوران ضلع انتظامیہ نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردیا تھا۔ وہیں انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کرکے شہر میں کئی طرح کے تقریبات کو منسوخ کردیا گیا۔ نئے سال کا جشن کانپور میں کافی دھوم و دھام سے منایا جاتا ہے۔ شہر کے تمام ریسٹورنٹ، ہوٹل ، پارک، سڑک اور چوراہوں پر نئے سال کا جشن منایا جاتا ہے اور یہ جشن کا ماحول دو یا تین دن تک مسلسل رہتا ہے۔ Section 144 imposed in Kanpur
New Year 2023 سال نو کے پیش نظر کانپور میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ - کانپور میں دفعہ 144 نافذ
کانپور انتظامیہ نے سال نو کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کے سبب کئی طرح کی تقریبات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ Section 144 imposed in Kanpur
مزید پڑھیں:۔Mumbai Police Alert On 31 Night: تھرٹی فرسٹ نائٹ کو ممبئی پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ
اس موقع پر ضلع انتظامہ نے چوراہوں، سڑکوں پر بجنے والے ڈی جے، ناچ گانے اور اسٹیج پروگرامز کو منسوخ کردیا۔ اب صرف بڑے ہوٹلز، کلب یا پہلے سے اجازت ملنے لینے کلب، ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں ہی جشن منائے جا سکیں گے۔ دفعہ 144 کے نافذ ہوتے ہی پولیس کا عملہ شہر میں نگرانی کرنے کے لیے سڑکوں پر موجود ہے۔ شہر میں سڑکوں پر ہونے والی آتش بازی، ناچ گانا اور شراب نوشی پر پابندی عائد ہو گئی ہے۔