اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

NIFT Budgam Campus سیکرٹری وزارت ٹیکسٹائل نے این آئی ایف ٹی بڈگام کا دورہ کیا - Secretary Textiles Ministry

انجینئرز نے سیکرٹری کو یقین دلایا کہ رواں سال کے ماہ اکتوبر اور نومبر تک زیادہ تر عمارتیں مکمل ہونے کے بعد این آئی ایف ٹی انتظامیہ کے حوالے کر دی جائیں گی جب کہ باقی جو عمارتیں نامکمل  رہ جائیں گی، ان کو اگلے سال جون تک این آئی ایف ٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔ Secretary Textiles Ministry Visits NIFT Budgam Campus

سیکرٹری وزارت ٹیکسٹائل نے این آئی ایف ٹی بڈگام کا دورہ کیا
سیکرٹری وزارت ٹیکسٹائل نے این آئی ایف ٹی بڈگام کا دورہ کیا

By

Published : Oct 3, 2022, 1:02 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں حکومت ہند کی وزارت ٹیکسٹائل کے سکریٹری اوپیندر پرساد سنگھ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) بڈگام کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا۔ سکریٹری نے کیمپس کی تعمیری کام کے عمل اور تعلیمی پروگرامز کی توسیع کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر تعمیر عمارتوں پر کام کی سست رفتاری پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور سڑکو کے انجینئرز کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام کو تیز کریں اور آئندہ سال تک تمام زیر تعمیر عمارتوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے بعد این آئی ایف ٹی کے حوالے کر دیں۔ Secretary Textiles Ministry Visits NIFT Budgam Campus



میٹنگ کے دوران انجینئرز نے سیکرٹری کو یقین دلایا کہ رواں سال کے ماہ اکتوبر اور نومبر تک زیادہ تر عمارتیں مکمل ہونے کے بعد این آئی ایف ٹی انتظامیہ کے حوالے کر دی جائیں گی جبکہ باقی جو عمارتیں نامکمل رہ جائیں گی ان کو اگلے سال جون تک این آئی ایف ٹی کے حوالے کر دی جائیں گی۔ اکیڈمک بلاک کے معائنہ کے بعد سکریٹری نے رہائشی بلاکس اور ہاسٹلز کی تعمیرات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ان کا بھی معائنہ کیا۔ سکریٹری نے ایگزیکٹو ایجنسی پر زور دیا کہ وہ رہائشی بلاکس بالخصوص بوائز ہاسٹل کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرے۔

سکریٹری اپیندر پرساد سنگھ نے ایس آئی ڈی سی او انجینئروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ این آئی ایف ٹی پر خصوصی توجہ دیں اور زیر تعمیر عمارت کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔ بعد ازاں انہوں نے این آئی ایف ٹی کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے سے بات چیت کی اور فیکلٹی کی تعداد، نصاب، ادارے میں متعارف کرائے گئے کورسز کی تعداد کے بارے میں جانکاری حاصل کر لی۔


مزید پڑھیں:۔ DC Budgam Visit NIFT Campus: ڈی سی بڈگام کا این آئی ایف ٹی کیمپس کا دورہ

طلباء کے ساتھ بات چیت کے دوران سکریٹری نے طلباء سے کہا کہ وہ این آئی ایف ٹی بڈگام کیمپس میں قائم کی جارہی سہولیات کا بہترین استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ بڈگام کیمپس ملک کے بہترین ابھرتے ہوئے کیمپس میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ "مستقبل میں کیمپس مرحلہ وار طریقے سے چھ مزید پروگرام شروع کرے گا۔ مزید یہ کہ کیمپس میں جموں و کشمیر کے دستکاری کے فروغ اور ترقی پر بھی توجہ دے گا۔" ڈائریکٹر این آئی ایف ٹی سرینگر ڈاکٹر جاوید احمد وانی نے این آئی ایف ٹی سرینگر کیمپس کے قیام میں مسلسل تعاون اور رہنمائی کے لیے سیکریٹری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ این آئی ایف ٹی سرینگر کیمپس کو جلد ہی ملک کے اعلیٰ درجہ کے فیشن اسکولوں میں شامل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details