اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نکولائی پاتروشیف نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی - بھارت روس تعلقات

روسی وفاق کی سیکورٹی کونسل کے سکریٹری پاتروشیف نے بدھ کی صبح قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ ہوئی نتیجہ خیز بات چیت سے وزیر اعظم کو مطلع کیا اور بھارت کے ساتھ ’خصوصی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘ کو مزید گہرا کرنے کے بارے میں روس کے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔

نکولائی پاتروشیف نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی
نکولائی پاتروشیف نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی

By

Published : Sep 9, 2021, 3:39 AM IST

بھارت کے دورے پر آئے روسی وفاق کی سیکورٹی کونسل کے سکریٹری نکولائی پاتروشیف نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

پاتروشیف نے بدھ کی صبح قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ ہوئی نتیجہ خیز بات چیت سے وزیر اعظم کو مطلع کیا اور بھارت کے ساتھ ’خصوصی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘ کو مزید گہرا کرنے کے بارے میں روس کے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:تمام ممالک کے ساتھ تعلقات عظیم تر قومی مفاد میں استوار کیے جائیں گے: طالبان

وزیر اعظم نے ایک ایسے وقت میں سکریٹری پاتروشیف کی قیادت میں روسی وفد کے دورہ کی تعریف کی جب اس خطہ میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

انہوں نے سکریٹری پاتروشیف سے کہا کہ وہ صدر پوتن تک ان کا شکریہ پہنچا دیں جو ہند-روس پارٹنرشپ کی جانب مسلسل توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دو طرفہ اجلاس کے لیے، مستقبل قریب میں بھارت میں صدر پوتن کا استقبال کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details